بلوچستان صوبے نے مستقبل میں پاکستان کی تعیروترقی میں اہم رول ادا کرنا ہے اور سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبہ خطے میں خوشحالی کی نوید بن کر ابھرے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پشین ریسٹ ہاؤس میں قبائلی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کو خصوصی طور پر آگے لانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور وہ خصوصی طور پر صوبہ بلوچستان کا دورہ کررہے ہیں اور حکومت پنجاب صوبہ بلوچستان کو تربت میں 100بیڈز پر مشتمل جدید ہسپتال کے لیے 75 کروڑ اور تفتان میں زائرین کے لئے کمپلیکس کے لیے 25 کروڑ روپے کے چیک صوبائی حکومت کو دے رہی ہے۔


اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں اور حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ بلوچستان کا خیر مقدم کرتی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے بلوچستان کی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تربت ہسپتال اور تفتان زائرین کمپلیکس کے لیے 1 ارب روپے کے چیک وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کے حوالے کئے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بلوچستان پولیس کے دستے نے سلامی دی،جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بلوچستان کی روایتی پشتون پگڑی بھی پہنائی گئی۔

خبر پر تبصرہ کریں

أحدث أقدم

ٹیکنالوجی کی خبریں

اشتہار