پروگرام احساس نے کوویڈ۔19 کے باعث لاک ڈاؤن کے معاشی اثرات کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا
احساس ایمرجنسی کیش کی مجموعی کامیابی اور اس کے بڑے پیمانے پر مطالبہ کے پیش نظر، حکومت نے ایمرجنسی کیش ٹارگٹ میں توسیع کی،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا پریس کانفرنس
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے سماجی تحفظ کے پروگرام احساس نے کوویڈ۔19 کے باعث لاک ڈاؤن کے معاشی اثرات کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، ان غیر معمولی حالات میں احساس ایمرجنسی کیش کی مجموعی کامیابی اور اس کے بڑے پیمانے پر مطالبہ کے پیش نظر، حکومت نے ایمرجنسی کیش ٹارگٹ میں توسیع کرتے ہوئے 16.9ملین مستحق خاندانوں تک رسائی کیلئے 203ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔
ابتدائی طور پر 9 اپریل 2020ء کو اس پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا تو 12ملین مستحقین کیلئے اس کا بجٹ 144ارب روپے تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بہت پیارا سٹائل ہے
ردحذفإرسال تعليق