کرپٹ افسران کو بیورو کریسی سے نکالنے کیلئے سول سرونٹ رولز2020 آ گیا

اسلام آباد: کرپٹ افسران کو بیورو کریسی سے نکالنے کیلئے سول سرونٹ رولز2020 آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کرپٹ افسران سے جان چھڑوانے کے لئے سول سرونٹ رولز 2020 لایا گیا ہے جس کے مطابق بیوروکریسی میں کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب بیوروکریٹس کو اوسط درجے کی کارکردگی، خراب رپورٹس اور 3 افسران کے منفی ریمارکس پر ریٹائر کر دیا جائے گا، ہر افسر20 سالہ ملازمت مکمل ہونے پر کارکردگی کی لازمی جانچ پڑتال ہوگی، اس کے علاوہ نیب کے تحت کرپشن کے مرتکب ہونے یا پلی بارگین یا رضاکارانہ واپسی والے افسر کو بھی ریٹائر کر دیا جائے گا۔

خبر پر تبصرہ کریں

أحدث أقدم

ٹیکنالوجی کی خبریں

اشتہار